اسلام آباد (وقائع نگار)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے روایتی سفارتکاری کو معاشی سفارتکاری سے ہم آہنگ کردیا ہے ، بہت سے افریقی ممالک او آئی سی کے رکن ہیں اور عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستانی موقف کی تائید اور حمایت میں آواز بلند کرتے دکھائی دیتے ہیں۔انگیج افریقہ پالیسی کے تحت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت معاشی سفارت کاری کا تیسرا اجلاس وزارت خارجہ میں ہوا جس میں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود ،سینئر افسران اور افریقہ میں قائم چودہ پاکستانی سفارت خانوں کے سفرائنے ورچوئل شرکت کی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ افریقہ 1.3 ارب آبادی اور 54 ممالک پر مشتمل اہم براعظم ہے لیکن بدقسمتی سے افریقہ کے ساتھ ہمارے سفارتی روابط سست روی کا شکار رہے ۔
متعدد افریقی ممالک کشمیر پر پاکستانی موقف کے حامی،شاہ محمود
