ان کی گفتگو کا خلاصہ یہ ہے کہ ہم بحیث پاکستانی متحد نہیں ہیں. کشمیر کو ایک متحد پاکستان ہی آزاد کروا سکتا ہے.
قرضوں کی بھر مار، جمہوریت کا عدم تسلسل، اجتماعی شعور کی کمی اور مفادات کیلئے تقسیم در تقسیم نے ہمیں انتہائی کمزور کر دیا ہے.
انہوں نے کشمیر کیلیے ہمہ جہتی فعالیت پر زور دیا. ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے اجتماعی شعور کی سطح بلند کرنے کی اشد ضرورت ہے.
ہم محترم راٹھور صاحب کے انتہائی شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اپنے قیمتی تجربات سے ہمیں مستفید کیا.
ان سب دوستوں کا بھی بہت بہت شکریہ جو اس پروگرام کو مزید مفید بنانے کیلئے اپنی بروقت شرکت کو یقینی بناتے ہیں. ہمیشہ کی طرح آپ سب کی تجاویز اور آرا کے منتظر ہیں.
والسلام نذر حافی
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
