Input your search keywords and press Enter.

مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری کی خاموشی مجرمانہ غفلت ہے، ثروت اعجاز قادری

کراچی( پ ر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے عالمی برادری کی خاموشی مجرمانہ غفلت ہے،دنیا میں مستقل اور پائیدار امن کیلئے مظلوموں کو انصاف فراہم کرنا ہوگا،بھارتی فوج نے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے،مظلوم کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے پاکستان کے عوام اپنے قومی اداروں کے ساتھ ہیں،کشمیر یوں کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے حکومت پاکستان سے مطالبہ ہے جہاد کا اعلان کرے،ان خیالات کا اظہار انہوں نےیکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان محمدآفتاب قادری،فہیم الدین شیخ،محمد طیب قادری م،محمد مبین قادری اور کراچی ڈویژن کے عہدیدار بھی موجود تھے اس موقع پر علامہ قاسم جلالی،مفتی توصیف نے بھی خطاب کیا، ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ مسلمان پوری دنیا میں دہشتگردی کا شکار ہیں مچھ سانحہ کی مذمت کرتے ہیں مگر احتجاج کی آڑ میں یرغمال نہیں بناناچاہیے،حکومت مچھ سانحہ کے

دہشتگردوں کو فوری گرفتار اور مظلوں کوانصاف فراہم کرئے،ملک میں فرقہ راریت پھیلانے کی بھارتی سازشوں کو کامیاب ہونے نہیں دینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے