سونامی کھوئی رٹہ سے ٹکرا گیا۔درجنوں افراد مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر میں شامل ہوگئے۔اس بات کا اعلان انھوں نے یہاں پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے مرکزی سیکریٹیریٹ گلبرگ اسلام آباد میں آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی موجودگی میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا۔اس موقع پر پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیرمیںشمولیت اختیار کرنے والوں میں پرویز چوہدری،طفیل چوہدری،چوہدری شہزاد حیدر،
چوہدری توصیف خادم، سہیل احمدچوہدری،رفعت کوثر چوہدری اور دیگر شامل تھے۔جبکہ اس موقع پرپی ٹی آزاد جموں و کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات چوہدری مقبول احمد گجر،سابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات سردار امتیاز خان،ڈاکٹر انصر ابدالی، پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر انصاف لائیرز فورم کے صدرخواجہ مقبول وار،چوہدری معروف آف لوٹن،راجہ کلیم ربانی، قاضی اکرام،آصف کیلوی،خواجہ ظفر شہزاد،اسلم چوہدری، شاہپال چوہدری،مطلوب چوہدری،سکندر راجہ،طفیل چوہدری، آصف چوہدری،
فیاض چوہدری دلدار چوہدری سہیل چوہدری ، انوار چوہدری،افتخار چوہدری،چوہدری ساجد اسلم، سونیا محمود،عابدہ مظہر، ڈاکٹر اشفاق چوہدری اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آزاد جموں وکشمیر اس وقت آزاد کشمیرکے ہر حلقے میں عوامی مقبولیت حاصل کر چکی ہے۔ لوگ اب آزاد کشمیر میں تبدیلی چاہتے ہیں اور وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھانے کے لئے پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم پر جوق در جوق اکھٹے ہو رہے ہیں۔ آنے والا دور پی ٹی آئی کا ہے آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات میں انشا ء اللہ پی ٹی آئی آزاد جموں وکشمیر بھاری اکثریت سے کامیابی
حاصل کرکے حکومت بنائے گی۔ پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر اقتدار میں آکر عوام کو انکے بنیادی حقوق دلوائے گی۔ اسی طرح آزاد کشمیر میں تعمیر ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔ہم آزاد کشمیر کو ایک ماڈل سٹیٹ بنائیں گے
اقتدار میں آکر آزاد کشمیر کو ماڈل ریاست بنائیں گے ،بیرسٹر سلطان
