گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) آرٹس کونسل کے زیراہتمام حق خود ارادیت کشمیر کے حوالہ سے ایک مجلس مذاکرہ کا اہتمام کیاگیا جس کا مقصد کشمیری جدوجہد آزادی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے عالمی اداروں کی توجہ بدترین بھارتی جبر وستم اور مظالم کی جانب مرکوز کرانا تھا ریذیڈنٹ ڈائریکٹر گوجرانوالہ آرٹس کونسل ڈاکٹر محمد حلیم، معروف کشمیری رہنما پرویز شاکر ایڈووکیٹ، ڈاکٹر آزاد، رانا اسرائیل ایڈووکیٹ، حسین شاہ ودیگر نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی کی بھرپور اخلاقی،سیاسی اور سفارتی حمایت کرتے ہوئے اقوام متحدہ ودیگر بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی منظور کردہ قراردادوں کے تحت ان کا بنیادی حق خود ارادیت دیا جائے اور جدوجہد آزادی کودبانے کیلئے جاری بدترین بھارتی مظالم، کشمیریوں کی نسل کشی عفت مآب خواتین کی عصمت دری اور نوجوان کشمیری نسل کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت شہید کرنے کے شرمناک اورقابل مذمت واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے ظلم وستم کا یہ سلسلہ بند کرائے۔
گوجرانوالہ:آرٹس کونسل کے زیراہتمام حق خود ارادیت کشمیر کے حوالے سے مجلس
