Input your search keywords and press Enter.

سابق معاون خصوصی وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری محمد اشرف نے کہا کہ بھارت خطہ کے امن کے لیے شدید خطرہ ہے

میرپور (قدرت روزنامہ)سابق معاون خصوصی وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری محمد اشرف نے کہا کہ بھارت خطہ کے امن کے لیے شدید خطرہ ہے . بھارت نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو پھر بھارت میں مندروں کی گھنٹیاں بجنی بند ہو جائیں گی .

لال قلعہ پر بہت جلد پاکستانی پرچم لہرائے گا.پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے .بھارت طاقت کے نشے میں بلا اشتعال فائرنگ کر کے خطہ میں خوف و ہراس پھیلا رہا ہے .عالمی برادری بھارت کی سیز فائر معائدے کی خلاف ورزی کا فوری نوٹس لے.لاکھوں کشمیریوں نے اپنیقیمتی جانوں کے نذرانے آزادی حاصل کرنے کے لیے قربان کر دی .دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو آزادی سے دور نہیں رکھ سکتی. مودی مکار اور بزدل دشمن ہے جو مختلف حیلے بہانوں سے نہتے کشمیریوں پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ رہا ہے . ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.چودھری محمد اشرف نے کہابھارت کے حکمران کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو طاقت اور جبر کے ذریعے سرد نہیں کر سکتے.اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں اور مہذب دنیا مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و بربریت کی کارروائیوں کو بند کروائے اور کشمیریوں کا پیدائشی حق خودارایت دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے . جابرانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے بھارت کے انتہاپسند حکمران کشمیر پرزیادہ دیراپنا غاصبانہ تسلط قائم نہیں رکھ سکتے اور نہ ہی مقبوضہ کشمیرکے عوام کی تحریک آزادی کا راستہ روکاجاسکتاہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے