مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے مسلم کانفرنس کے سربراہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق نے ملاقات کی
لاہور (سیاسی رپورٹرسے ) اس موقع پر مسلم لیگ ق نے آزادکشمیر میں مسلم کانفرنس کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ چودھری شجاعت حسین کاکہناتھاکہ قائداعظم کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق مسلم کانفرنس کے ساتھ اتحاد جاری رہے گا،قائداعظم نے فرمایا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ اور کشمیر میں مسلم کانفرنس کی موجودگی میں جماعت سازی نہیں کی جا سکتی۔ چودھری پرویز الٰہی کاکہناتھاکہ کشمیریوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔
