Input your search keywords and press Enter.

آزاد کشمیر میں تعلیمی ادار ے کو کھولنے کا نوٹیفکیشن این سی او سی اجلاس کے بعد کیا جائے گا

آزاد کشمیر کے وزیر صحت عامہ ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کی زیر صدارت آزاد کشمیر میں تعلیمی اداروں کو کھولنے کے حوالہ سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں وزیر تعلیم سکولز بیرسٹر افتخار گیلانی ، وزیر ہائیر ایجوکیشن کرنل (ر) وقار احمد نور ، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر ڈاکٹر شہزاد خان بنگش ، سیکرٹری تعلیم سکولز زاہد عباسی ۔ سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ظہیر الدین قریشی ، سپیشل سیکرٹری داخلہ عبدالحمید مغل ، سپیشل سیکرٹری صحت عامہ سہیل اعظم ، ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ ڈاکٹر سردار آفتاب اور پرنسپل سٹاف آفیسر بدر منیر نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آزاد کشمیر میں مرحلہ وار تعلیمی اداروں کو کھولنے کے حوالہ سے فیصلہ جات کیے جائیں گے اور تجاویز مرتب کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر کو ارسال کی جائیں گی جن پر این سی او سی کے اجلاس کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائیگا۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا اور ایس او پیزکے حوالہ سے حتمی فیصلہ کے بعد ایک جامع نوٹیفکیشن جاری کیا جائیگا۔

جمعرات کے روز وزیر اعظم آزاد کشمیر کو یہ تجاویز پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس پر این سی او سی کے اجلاس کے بعد حتمی نوٹیفکیشن جاری کردیا جائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے