Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر میں ’بھارتی فوجی‘ رات کو دکانوں میں گھس گئے، مقامی لوگوں نے پکڑا تو یہ دراصل کون تھے؟ ایسا انکشاف کہ حیرت کی انتہا نہ رہے

مقبوضہ جموں و کشمیر میں چوروں کا ایک ایسا گروہ سرگرم ہے جو فوجی وردیاں پہن کر وارداتیں سرانجام دیتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ رات ضلع کپواڑہ میں رات گئے فوجی وردی میں ملبوس لوگ دکانوں میں گھس گئے اور لوٹ مار شروع کردی۔ مقامی لوگوں اور پولیس نے ان لوٹ مار مچانے والے ’فوجیوں‘ کو پکڑا تو انکشاف ہوا کہ یہ تو دراصل چور ہیں۔

پولیس نے ان چوروں کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ کارروائی کے دوران چوروں کے کچھ ساتھی فرار ہونے میں بھی کامیاب ہوگئے جنہیں گرفتار کرنے کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

گھی کے بعد آئل کی قیمت میں بھی اضافہ
مقبوضہ کشمیر کے ہی ایک اور علاقے ہندواڑہ میں بھی اسی طرح کی کارروائیاں کرنے والے کئی ملزموں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے