Input your search keywords and press Enter.

تحریک کشمیر یورپ نے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر یورپ بھر میں ہفتہ یکجہتی کشمیر منانے کا فیصلہ کیا

برمنگھم(میاں اختر علی اختر) تحریک کشمیر یورپ نے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر یورپ بھر میں ہفتہ یکجہتی کشمیر منانے کا فیصلہ کیا ہے یکم فروری سے یورپ کے مختلف ممالک میں پروگراموں کا انقعاد ہوگا مقبوضہ کشمیر کے مظلوم و محکوم عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا آن لائن زوم پر کشمیر کانفرنسیں، تقریبات اور سیمنارز منعقد کیے جائیں گے صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان مختلف کانفرنسوں میں مہمان خصوصی ہونگے حریت کانفرنس کشمیری اور پاکستانی رہنما ممبران پارلیمنٹ، انسانی حقوق سیاسی اور سماجی تنظیموں کے سرکردہ رہنما بھی خطاب کریں گے۔ تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب، جنرل سکریٹری انصر منظور حسین، سنیئر نائب صدر محمود شریف، نائب صدر ریاض احمد بٹ، نائب صدر میاں محمد طیب اور ڈپٹی جنرل سکریٹری فریدالدن لودھی نے کہا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر بھارت کے خلاف برسریپکار مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یہ پیغام دیا جائے گا کہ آزادی کی جدوجہد میں وہ تنہا نہیں دنیا بھر کے آزادی، جمہوریت اور انسانیت پسند عوام ان کے ساتھ ہیں ان کی قربانیاں رنگ لائیں گی بھارت کو کشمیر سے نکلنے پر مجبورکیا جائے گا بھارت کے لیے بھی نوشتہ دیوار ہے کہ وہ کشمیر سے نکل جائے بھارتی فوج تھک چکی ہے اور نریندر مودی نے جس طرح ظلم اور بربریت کا بازار گرم کر رکھا وہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے بھارت کے اندر بھی مودی کے خلاف شدید رد عمل پایا جاتا ہے،۔تحریک کشمیر یورپ کے رہنماؤں نے کہا کہ گذشتہ ڈیڈھ سال کے دوران بھارت کے مسلسل لاک ڈاؤں اور مشکل ترین حالات میں بھی کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں عزم میں میں کوئی کمی نہیں ہوئی آزادی کی جدوجہد آزادی کو جارہ رکھا ہوا ہے اور اس موقع پر 5 فروری کے بانی مرحوم و مغفور قاضی حسین احمدؒ کو بھی زبردست خراج تحسین پیش کیا جائے گا اویہ دن پاکستان میں سرکاری سطح پر منانے پر اہل پاکستان کی کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کو بھی اجاگر کیا جائے گا کہ پاکستان کے عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں بھارت کے غاصبانہ قبضہ کو تسلیم نہیں کرتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے