Input your search keywords and press Enter.

بھارتی فوج کشمیری نوجوانوں کو ذہنی مریض بنانا چاہتی ہے، مشعال ملک

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہاہے کہ بھارتی فوج کشمیری نوجوانوں کو ذہنی مریض بنانا چاہتی ہے،کشمیر پریمئیر لیگ کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کھیلوں پر پابندی عائد ہے، بھارتی فورسز کشمیری نوجوانوں کو آگے نہیں بڑھنے دے رہی،مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی فورسز کشمیری کھلاڑیوں سے خوفزدہ ہے، کشمیری فٹ بالر کی شہادت بھارتی بوکھلاہٹ کو واضح کرتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کو کھیلوں سے دور رکھا جارہا ہے،انہوں نے کہا کہ پلوامہ حملے میں بھارتی ایجنسی نے اپنے ہی فوجیوں کا قتل عام کیا، بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کو گھروں سے اغوا کرتی ہے، بھارتی فورسز کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کررہی ہے، دنیا بھر کے کھلاڑی کشمیریوں کی حمایت میں آواز بلند کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے