Input your search keywords and press Enter.

بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں گائوکدل اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ہڑتال

بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں شہدائے گائو کدل کی اکتیسویں برسی کے موقع پر آج (جمعرات) سرینگر میں گائوکدل اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ہڑتال ہے۔

ہڑتال کی اپیل کُل جماعتی حریت کانفرنس نے کی ہے۔
گائوکدل، بسنت باغ، کانی کدل، چھوٹا بازار، عیدگاہ، درگاہ،رینا واڑی، خان یار، نوہٹہ، مہاراج گنج، صفاکدل، معصومہ، کرال کھڈ اور شہر کے دوسرے علاقوں میں تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں۔
قابض حکام نے قتل عام کے خلاف لوگوں کو احتجاجی مظاہروں سے روکنے کیلئے سرینگر اور دوسرے علاقوں میں بھارتی فوج اور پولیس کے اہلکار رتعینات کئے گئے ہیں۔
بھارتی فوج نے 1990 میں آج ہی کے دن سرینگر کے علاقے گائوکدل میں پرامن مظاہرین پر اندھادھند فائرنگ کرکے 50 سے زائد افراد کو شہید کردیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے