Input your search keywords and press Enter.

تحریک کشمیر برطانیہ کے تحت یوم یکجہتی کشمیر تقریبات یکم فروری سے شروع ہوں گی

برمنگھم(پ ر) تحریک کشمیر برطانیہ کے تحت 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ہفتہ یکجہتی کشمیر منایا جائے گا یکم فروری سے پروگراموں کا آغاز ہوگا پہلی آن لائن زوم کانفرنس میں ٹریڈ یونین اور مختلف برطانوی سیاسی پارٹیوں کے سرکردہ رہنما شرکت کریں گے اس پروگرام کا اہتمام تحریک کشمیر کے مرکزی رہنما خواجہ محمد سلیمان کریں گے۔ دوسری کشمیر کانفرنس جس میں انسانی حقوق کی تنظیموں کے سرگر رہنما، کونسلرز خواتین تنظیموں کی رہنما شرکت کریں گے اس پروگرام کو ریحانہ علی اور سردار افتاب ایڈوکیٹ منظم کریں گے تیسری انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس کے مہمان خصوصی صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان ہونگے ممبران پارلیمنٹ اور دیگر کشمیری اور پاکستانی رہنما خطاب کریں گے راجہ فہیم کیانی صدر تحریک کشمیر برطانیہ اس کی صدارت کریں گے چوتھی کانفرنس 5 فروری کو ہوگی مرحوم و مغفور بانی یوم یکجہتی کشمیر قاضی حسین احمدؒ کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا ۔تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی، جنرل سیکرٹری حافظ آزاد چوہدری، نائب صدر مفتی عبدالمجید ندیم، ڈپٹی جنرل سکریٹری چوہدری لقمان زاہد، ساتھ زون کے صدر چوہدری زاہد اقبال، نارتھ زون کے صدر سردار حفیظ خان برمنگھم کے صدر راجہ قمر عباس مڈلینڈ کے صدر فرید الدین لودھی نے
کہا کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت اور بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف دنیا بھر سے آوازیں بلند ہو رہی ہیں گذشتہ روز برطانوی ممبران پارلیمنٹ نے بھارت کے ظلم اور بربریت کو بے نقاب کیا ہے کہ بھارت نے گذشتہ ڈیڈھ سال سے مقبوضہ کشمیر کو بند کر رکھا ہے ظلم اور قتل عام کیا جارہا ہے۔بھارت غیر کشمیریوں کو آباد کر رہا ہے۔ بھارت کو یہ پیغام دیا جارہا ہے کہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضہ کو دنیا تسلیم نہیں کرتی۔راجہ فہیم کیانی یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ پروگراموں سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اہل کشمیر کو یہ پیغام دیا جائے گا کہ آزادی کی جدوجہد میں وہ تنہا نہیں ہیں اور بھارت پر واضع کیا جائے گا بھارت فوجی قوت کے بل بوتے پر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے