Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر: بھارتی یوم جمہوریہ پر ہڑتال ,یوم سیاہ کی کال ,4 جی انٹرنیٹ پر پابندی میں توسیع

وادی میں 26جنوری سے پہلے ہی بھارتی فوج کے جگہ جگہ ناکے ، تلاشیاں،اونچی عمارتوں پر نشانہ باز تعینات ,جموں اینڈ کشمیر انڈسٹریل لینڈ الاٹمنٹ پالیسی 2021کی منظوری ،4جی انٹرنیٹ پر 6فروری تک پابندی

سرینگر(ایجنسیاں)بھارت کا نام نہاد یوم جمہوریہ ریاستی دہشت گردی کے شکار کشمیریوں کے لیے مزیدپریشانیوں اور مشکلات کا باعث بن گیا ، قابض فورسز نے 26جنوری سے کئی روز پہلے مقبوضہ وادی بھر میں حفاظتی انتظامات مزیدسخت کردئیے ۔قابض فوج کے جگہ جگہ ناکے ، گاڑیوں کی تلاشی،موٹر سائیکل سواروں سے پوچھ گچھ شروع کردی گئی ،سرینگر کے اردو اخبار روشنی کے مطابق اونچی عمارتوں اور حساس مقامات پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے گئے ہیں اور کھوجی کتوں کی مدد سے علاقے کی تلاشی لی جا رہی ہے ۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین بزرگ سیاستدان سید علی گیلانی نے 26 جنوری بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی کال دیدی ۔مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی جموں وکشمیر اور جموں وکشمیر لبریشن الائنس نے 26جنوری کوبھارتی یوم جمہوریہ کویوم سیاہ کے طورپر منانے کیلئے جگہ جگہ پوسٹر لگادئیے ۔مقبوضہ وادی میں قابض انتظامیہ نے 4جی انٹرنیٹ سروس پر عائد پابندی میں چھ فروری تک توسیع کر دی ۔مقبوضہ کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سربراہی میں انتظامی کونسل کی میٹنگ میں جموں اینڈ کشمیر انڈسٹریل لینڈ الاٹمنٹ پالیسی 2021کی منظوری دیدی گئی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے