Input your search keywords and press Enter.

یونان میں یوم یکجہتی کشمیر پر موٹر ریلی کی تیاریاں مکمل

ایتھنز (مرزارفاقت حسین) یونان میں یوم یکجہتی کشمیر پر فرینڈز آف کشمیر کے تحت نکالی جانیوالی احتجاجی موٹر ریلی کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ۔پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر شایان شان انداز میں منانے کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اجلاس ہوا ، احتجاجی موٹر ریلی کی آرگنائزنگ کمیٹی کے مطابق فیصلہ کیا گیا کہ رواں سال یوم یکجہتی کشمیرکو یونان میں کوروناوائرس کے باعث درپیش صورتحال، مقامی قوانین اور حفظان صحت کے ضوابط کو مد نظر رکھتے ہوئے معمول سے ہٹ کر منایا جائےاور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کویونانی معاشرے میں بے نقاب کیا جائے۔ آرگنائزنگ کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق پانچ فروری کو احتجاجی مظاہرے کی جگہ بھارتی سفارتخانہ تک احتجاجی موٹر ریلی نکالنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ساتھ ہی کمیونٹی سے اپیل کی گئی ہے کہ اس احتجاجی ریلی میں بھرپور شرکت کرے، اِس اہم دن کویوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جانا ہماری جانب سے اپنےمظلوم کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل حمایت کا اعادہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے