Input your search keywords and press Enter.

پولیس کو یوم یکجہتی کشمیر پر سکیورٹی سخت کرنے کا حکم جاری

سی پی او سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں، ریلیوں، سیمینارز اور کانفرنسز کو خصوصی سکیورٹی دی جائے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ لوکل ہیومن انٹیلی جنس ریسورس کو اہم مقامات پر تعینات کیا جائے تاکہ کوئی دہشتگرد خود کش حملہ نہ کر سکے۔
اسلام ٹائمز۔ 5 فروری کو پاکستان بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا۔ اس حوالے سے حکومتِ پاکستان سمیت مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی جماعتوں کی جانب سے ریلیاں، سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔ آئی جی پولیس انعام غنی کی جانب سے سے صوبے بھر کی پولیس کو 5 فروری کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سی پی او سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں، ریلیوں، سیمینارز اور کانفرنسز کو خصوصی سکیورٹی دی جائے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ لوکل ہیومن انٹیلی جنس ریسورس کو اہم مقامات پر تعینات کیا جائے تاکہ کوئی دہشتگرد خود کش حملہ نہ کر سکے۔ مراسلے میں کہا گیا کہ اہم مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جائے اور حساس علاقوں کے اردگرد کی آبادیوں میں سرچ آپریشن کئے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے