Input your search keywords and press Enter.

کسی میں اتنی جرات نہیں کہ وہ کشمیر کا سودا کرے، مشعال ملک

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت کشمیر کی تحریک کو سنجیدگی سے لیا جاتا ہے، جب کشمیریوں کی شہادتوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر کھڑے ہو کر آزادی کشمیر کی جدوجہد میں شریک ہونا چاہیئے۔
اسلام ٹائمز۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے منصورہ لاہور میں جماعت اسلامی کے رہنما حافظ سلمان بٹ کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی میں اتنی جرات نہیں کہ وہ کشمیر کا سودا کرے، کشمیر کے مسئلے کے حل کیلئے ضروری ہے کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں ملکر کشمیر کے مسئلے پر پانچ سے دس سالہ پالیسی مرتب کرنی چاہیئے۔ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت کشمیر کی تحریک کو سنجیدگی سے لیا جاتا ہے، جب کشمیریوں کی شہادتوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر کھڑے ہو کر آزادی کشمیر کی جدوجہد میں شریک ہونا چاہیئے۔ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ جس طرح مقبوضہ کشمیر کو مودی اور اس کی فاشسٹ قوتیں نشانہ بنا رہی ہیں اب وہ دن دور نہیں کب ہندوستان بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گا، کیونکہ مودی کے دور میں تمام مذاہب کے لوگ کشمیر میں پابند سلاسل کئے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیرالعظیم کا کہنا تھا کہ حکومت گفتار کی بجائے کردار کے ذریعے مسئلہ کشمیر عالمی فورم پر اٹھایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے