Input your search keywords and press Enter.

مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنا چاہیئے’

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کہتے ہیں کہ پاکستان پرامن ملک ہے جس نے علاقائی اور عالمی امن کی خاطر عظیم قربانیاں دی ہیں اور باہمی احترام اور پرامن بقائے باہمی کے نظریئے پر مضبوطی سے کاربند ہے۔

پاکستان ایئرفورس اکیڈمی اصغر خان رسالپور میں آج 144ویں جنرل ڈیوٹی پائیلیٹس، 90ویں انجینئرنگ کورس اور100ویں اے ڈی کورسز کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ہر طرف امن کا ہاتھ بڑھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نےکہاکہ پاکستان اوربھارت کو دیرینہ حل طلب جموں وکشمیرکے مسئلےکووہاں کے عوام کی خواہش کے مطابق باوقار اور پرامن طریقےسےحل کرنا چاہیئے اور انسانی المیے کو اس کے منطقی انجام تک پہنچاناچاہیئے۔

آرمی چیف نےکہاکہ پاکستان کی مسلح افواج مکمل باصلاحیت ہیں اورکسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں.ہماری امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

انہوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ کے اہم کردار کو سراہا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے گریجویشن کرنے والے کیڈٹس کوان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی. پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان بھی تقریب میں موجودتھے۔

گریجویشن کرنے والے133 کیڈٹس میں 11 کیڈٹس رائل سعودی ائیرفورس کے اور چھ خواتین کیڈٹس شامل ہیں۔

بری فوج کے سربراہ نے گریجویشن کرنے والے افسران کو برانچINSIGNIASدیئے اور پوزیشن حاصل کرنے والوں کو ٹرافیاں بھی دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے