Input your search keywords and press Enter.

ہمارے حکمران مسئلہ کشمیر پر صرف بیان بازی تک محدود ہیں، مولانا عبدالقدوس نقشبندی

جے یو آئی (س) کے زیراہتمام لاہور پریس کلب میں منعقدہ سیمینار سے خطاب میں جے یو آئی پنجاب کے امیر کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر جراتمندانہ موقف کا متقاضی ہے، کشمیر پر حکومت کی مجرمانہ غفلت اور تساہل ناقابل تلافی نقصان ہوگا، 5 فروری کو مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا، اسرائیل کا بکثرت بے جا تذکرہ کشمیر کے فروخت یا دستبرداری کے مترادف سمجھا جائے گا۔
اسلام ٹائمز۔ لاہور پریس کلب میں جمعیت علماء اسلام (س) پنجاب کے زیر اہتمام آل پارٹیز یکجہتی کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں قائدین نے کشمیری عوام کیساتھ یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا۔ کانفرنس کی صدارت صوبائی امیر مولانا پیر عبدالقدوس نقشبندی نے کی۔

کانفرنس میں جماعت اسلامی پنجاب کے امیر جاوید قصوری، کل مسالک علماء بورڈ کے چیئرمین مولانا محمد عاصم مخدوم، صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا ایوب خان ثاقب، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا فہیم الحسن تھانوی، انٹرنیشنل ختم نبوت کے رہنما مولانا اسد اللہ فاروق، جے یو پی نیازی کے صوبائی صدر پیر اختر رسول قادری، مرکزی علماء کونسل کے رہنما علامہ مشتاق حسین، پی ٹی آئی مذہبی امور ونگ کے علامہ محمد افضل حیدری، جنرل سیکرٹری جے یو آئی (س) قاری اعظم حسین، مولانا قدرت اللہ عارف، قاری رحمت اللہ لاشاری سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر مولانا عبدالقدوس نقشبندی کا کہنا تھا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کا راگ الاپنے والوں کی زبانیں گنگ ہو چکی ہیں، ہمارے حکمران مسئلہ کشمیر پر صرف بیان بازی تک محدود ہیں، مسئلہ کشمیر جرات مندانہ موقف کا متقاضی ہے، کشمیر پر حکومت کی مجرمانہ غفلت اور تساہل ناقابل تلافی نقصان ہوگا، 5 فروری کو مقبوضہ کشمیر کی عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا، اسرائیل کا بکثرت بے جا تذکرہ کشمیر کے فروخت یا دستبرداری کے مترادف سمجھا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے