ڈیوزبری (محمد رجاسب مغل ) ممتاز کشمیری رہنما مولانا حافظ محمد عظیم نے کہا کہ کشمیر ایک ناقابلِ تقسیم وحدت ہے اور اسے کشمیریوں کی مرضی کے بغیر نہ کسی کے ساتھ جوڑا جا سکتا ہے اور نہ ہی اس پار اور اس پار کے کشمیریوں کو ایک دوسرے سے علیحدہ کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان کو کشمیریوں کے ساتھ زبانی یکجہتی سے دو قدم آگے بڑھ کر عملی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہو ۓ انڈیا کو کراراجواب دینا چاہیئے۔ کشمیر کی دونوں طرف کی لیڈر شپ کی خدمت میں گزارش کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ہر طرح کے اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر کشمیر کی آزادی کے لیے ایک ہو جائیں، تاکہ کشمیر جلد سے جلد آزاد ہو اور وہاں کے مظلوم ،بزرگ،مائیں ،بہنیں،بچے، جو ایک طویل مدت سے ظلم اور ستم سہہ رہے ہیں وہ آزادی کا سورج طلوع ہوتا ہوا دیکھیں اور آزاد سانس لے سکے، انہوں نے خصوصی طور پر اقوام عالم کو یہ پیغامِ احساس ندامت دلانا چاہتاہوں کہ اے امن کے دعویدارو ،اے انصاف کے نام نہاد دعوےدارو کیا تمہیں کشمیر کے اندر بہتا ہوا خون، بچوں کی جاتی ہوئی بینائی عورتوں اور بچیوں کی لٹتی ہوئی عصمتیں نظر نہیں آرہیں تمہارے سوئے ہوئے ضمیر کب بیدار ہونگے؟
کشمیر ایک ناقابلِ تقسیم وحدت ہے،مولانا حافظ محمد عظیم
