تنازعہ کشمیر حل کئے بغیرپاک بھارت تعلقات بہتر نہیں ہوسکتے : صدر عارف علویان خیالات کا اظہار انہوں نے مظفر آباد میں جمعہ کو آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں
صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر حل کئے بغیر پاک بھارت تعلقات بہتر نہیں ہوسکتے اور نہ ہی خطے میں پائیدار امن کا قیام یقینی بنایا جا سکتا ہے، عالمی برادری بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی اور آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوششوں سے روکے، کشمیر صرف علاقے اور آبادی کا نہیں اب اصولوں کا معاملہ ہے۔
