مظفرآباد (سٹی رپورٹر) تحریک انصاف آزاد کشمیر کے بانی صدر ڈاکٹر لطف الرحمان نیئر نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے، عمران خان کے وژن کے مطابق آزاد ریاست کو حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست بنائیں گے، عوامی رہنمائوں کی جوق در جوق پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے مخالفین کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ناقابل تسخیر قوت بن کر سامنے آ رہی ہے۔ آزاد کشمیر پر مسلط نا اہل حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں، کرپٹ حکمرانوں کے
احتساب کے ساتھ ساتھ ان کی سیاست کا خاتمہ ہو گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکن جماعت کی مضبوطی اور کامیابی کے لیے کوششیں جاری رکھیں ان کی محنت کا صلہ ضرور ملے گا۔ ڈاکٹر لطف الرحمان نے کہا کہ ریاست کو موجودہ حکمرانوں نے یرغمال بنا رکھا ہے۔ گڈ گورننس کے نام پر عوام کو بیوقوف بنایا گیا، برادری ازم اور میرٹ پامالی سمیت مالی بدعنوانیوں کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، ریاست کا ہر طبقہ اس پر حکومتی اقدامات کے خلاف سراپا احتجاج ہے
