Input your search keywords and press Enter.

بھارت لداخ کی طرح کشمیر سے فوج نکالے :کشمیری رہنما

چین سے بات ہوسکتی ہے تو پاکستان سے کیوں نہیں؟ فاروق عبداللہ،محبوبہ مفتی

سری نگر(دنیا نیوز، کے پی آئی)کشمیری رہنمائوں فاروق عبداللہ اورمحبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارت لداخ کی طرح کشمیر سے بھی فوج ہٹائے ،غیر ملکی میڈیا کے مطابق فاروق عبداللہ نے کہا کہ بی جے پی کو واجپائی کی "دوست بدل سکتے ہیں ہمسایہ نہیں”والی پالیسی پر عمل کرنا ہوگا، جس طرح لداخ سے فوج کو ہٹایا گیا مقبوضہ کشمیر سے بھی فوج ہٹانے کی ضرورت ہے ۔ لداخ میں چین سے بات چیت ہوسکتی ہے تو پاکستان سے کیوں نہیں۔ ہم نے 5 اگست 2019 والا فیصلہ قبول کیانہ حد بندی کمیشن قبول کریں گے ۔ روایتی لباس فیرن کشمیریوں کی شناخت ہے اس پر پابندی کا مطالبہ افسوسناک ہے ۔ محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ بی جے پی نے نئی حد بندی کے ذر یعے جموں وکشمیر کو فرقہ وارانہ ، مذہبی اور علاقائی بنیادوں پر تقسیم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ انکاکہنا تھا کہ گزشتہ سال چین ہمارے علاقہ میں گھس آیا اور 20سے زیادہ جوانو ں کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالا ، اسکے با جود بھی چین کے ساتھ بات چیت کا راستہ اپنا یاگیا اور مسئلہ کا حل نکل آیا ،اسی طرح ہندوستان اور پاکستان بات چیت کا راستہ اپنا کر مسئلہ کشمیر کا حل نکالیں۔ ادھربھارتی فوج نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کئی افراد کو گرفتار کر لیا ۔ سری نگر کے علاقے مہجور نگر میں سی آر پی ایف بنکر پر پٹرول بم پھینکا گیا، جس سے بنکر میں آگ لگ گئی، پانتہ چھوک میں فورسز نے بارودی سرنگ کو ناکارہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے