Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر: قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی میں مزید دو نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی طرف سے ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے، مزید دو نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج کی طرف سے ریاستی دہشتگردی کا یہ واقعہ ضلع اسلام آباد میں پیش آیا، اسلام آباد کے علاقے سریگوارہ میں بھارتی فوج نے آپریشن کے بعد گھر گھر تلاشی لینا شروع کر دی جبکہ چادر اور چار دیواری کے تقدس کو بھی پامال کیا۔ واقعہ کے بعد بھارتی قابض انتظامیہ نے انٹر نیٹ کی سروس معطل کر دی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی اہلکاروں کی طرف سے سرینگر میں آپریشن کے دوران ہوائی فائرنگ کی گئی، جبکہ پلوامہ ، سرینگر، ترال اور شوپیاں میں بھی سرچ آپریشن کیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک قابض بھارتی سینئر پولیس اہلکار نے دعویٰ کیا کہ دو حریت پسندوں کیساتھ جھڑپ ہوئی جس کے بعد دو نوجوانوں کو قتل کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے