Input your search keywords and press Enter.

کشمیر کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہونے والا ہے :مقررین

ڈیڑھ سو سال سے انسانیت سسک رہی ہے : کشمیر کانفرنس سے خطاب

آزادی کشمیر کا پیغام پوری دنیا میں موثر انداز میں پہنچ رہا ہے جس کا سہرا نئی نسل کے سر ہے ،کشمیر کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہونے والا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں کشمیر یکجہتی کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم اور بھارتی بربریت کو اجاگر کرنے کیلئے کانفرنس میں\”لہو لہو بہشت\”کے عنوان سے طالبات نے ڈرامہ پیش کیا ۔شہریار آفریدی کی تجویز پر کانفرنس کے شرکا نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرکے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ کشمیر میں ڈیڑھ سو سال سے انسانیت سسک رہی ہے ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آواز اٹھانے والوں کو جیلوں میں ڈال دیا جاتا ہے ۔ ڈاکٹر انجم ضیا چیئر پرسن شعبہ ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ جہاد صرف میدان جنگ میں نہیں بلکہ جنگیں قلم اور سوشل میڈیا کے ذریعے بھی لڑی جاتی ہیں۔ منذر الٰہی نے کہا کہ نوجوان نسل کے کشمیر کے متعلق ویژن کو دو ٹوک اور واضح بنانے کی ضرورت ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے