نواںکوٹ(نامہ نگار )اصول پرست گروپ کے رہنما وسابق ممبر میونسپل کمیٹی میاں توصیف سلیم نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کی گرفت بہت کمزور پڑچکی ہے اسی لیے مودی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور کشمیریوں پر مظالم کی بھی تمام حدیںپھلانگ دی گئی ہیں بھارتی حکومت سوچے سمجھے منصونہ کے تحت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کیلئے سرگرم عمل ہے اس مقصد کیلئے مقبوضہ وادی کے ہر ضلع میں فوجی کالونیاں قائم کردی گئی ہیں اور عرصہ دراز سے کشمیر سے جاچکے پنڈتوں کووہاں از سر نو آباد کرنے کی کوششیں جاری ہیںمقبوضہ کشمیر کے عوام پاکستان کی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔
کشمیر ی پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں : توصیف سلیم
