Input your search keywords and press Enter.

کشمیر کی آزادی کی جدوجہد جاری،اپنے حق خود ارادیت پر سمجھوتہ نہیں کرینگے:سردار مسعود

آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ حالات سازگار ہوں یا نہ سازگار تحریک آزادی کشمیر کی جدوجہد جاری رکھیں گے اور اپنے حق خود ارادیت پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ کر رہا ہے اس کے خلاف آواز بلند کرنا اور ظلم و قہر کا نشانہ بننے والے کشمیریوں کی آواز کو دنیا تک پہنچانے کا فریضہ کو اپنے ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں۔ علمائے کرام اور دینی جماعتوں نے تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا۔ علمائے کرام کے اس مطالبے کی اصولی طور پر حمایت کرتے ہیں کہ قرآنی تعلیمات کو عام کرنے اور قرآنِ مبین کو بچوں کے سینوں میں محفوظ کرنے کا عظیم فریضہ انجام دینے والے قاری حضرات اور قاریات کی معاشی ضروریات کا ریاست کو خیال رکھنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علمائے اسلام جموں و کشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا امتیاز احمد عباسی کی قیادت میں علما کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے