بارسلونا(پ ر)تحریک آزادی کشمیر میں بیرون ملک مقیم کشمیریوں کا کردار اورعالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے “تحریک آزادی کشمیر میں بیرون ملک مقیم کشمیریوں کا کردار “کے موضوع پرراجہ نجابت کی طرف سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرامیدوار اسمبلی نزیر انقلابی سابق چیف جسٹس اعظم خان،چیئرمین عبدالمالک ، آفتاب شریف ، بھائی جاوید قادر، فداحسین کیانی، اور حلقہ کی تمام سرکردا شخصیات نے شرکت کی ۔بارسلونا سے معروف نوجوان کشمیری رہنما علی ملک نے کورڈینیٹر وزیر اعظم برائے یورپ چوہدری نعیم صاحب کی خصوصی دعوت پرشرکت کی۔
علی ملک کا کہنا ہے کہ راجہ نجابت صاحب جن کا تعلق حلقہ دو چکسواری اسلام گڑھ سے ہےآزادکشمیر کی سیاست میں اپنا ایک مقام اوراثررکھتے ہیں اور آنے والے الیکشن میں آپ کا کردار سب سے اہم ہوگا۔
تقریب سے راجہ نجابت نے خطاب کرتے ہوئے بیرون ملک مقیم کشمیری رہنما اور سفارت خانوں کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاوزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر کی قیادت میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی تحریک آزاد ی کو سفارتی محاذ پر اُجاگر کرنے کے لئے قومی کونسل تشکیل دی جائے جس میں آزاد کشمیر کی قومی سیاسی قیادت، حریت کانفرنس ، گلگت بلتستان کی قیادت اور بیرون ملک مقیم کشمیریوں کی مسلمہ قیادت کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے تا کہ عالمی برادری کو باور کرایا جا سکے کہ یہ خالصتاً کشمیری عوام کی اپنی آزادی کی تحریک ہے ۔ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ اپنے سفارتخانوں کے ذریعے دنیا کے ہر ملک اور اقوام متحدہ میں کشمیری نمائندوں کو سہولتیں مہیا کرے، بیرون ملک کشمیری اپنی سطح پر ہر قسم کی معاونت کریں گے ۔
کشمیریوں کی منظم جدو جہد ہی عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کو تقویت دلوا سکتی ہے جس کا واضع ثبوت برطانیہ اور یورپ کے ایوانوں اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے کمشنر کی حالیہ رپورٹس ہیں۔ بیرون ملک مقیم ریاست جموں وکشمیر کے باشندے بلا تنخواہ سفیر ہیں اور حکومت کو اُن کی بے شمار صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اُٹھانا چاہیے۔
تحریک آزادی کشمیر میں بیرون ملک مقیم کشمیریوں کا کردار “کے عنوان سے پروگرام ،علی ملک کی شرکت
