Input your search keywords and press Enter.

خطہ میں پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے حل میں مضمر ہے، جے کے ایل ایف

پاکستان اور بھارت کے درمیان فائر بندی گو کہ مثبت اقدام ہے تاہم خطہ میں پائیدار اور مستقل امن کشمیر کے مسئلے کے حل میں مضمر ہے ۔ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے ایک ورچوئل اجلاس میں کیا گیا، شرکاء کا کہنا تھا کہ عالمی برادری سےہمارا مطالبہ ہے کہ اقوام متحدہ کے تحت پرامن جمہوری انداز میں کشمیر کے مسئلے کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔ فرنٹ کے رہنماؤں نےکہا کہ ریاست جموں کشمیر ایک ناقابل تقسیم وحدت ہے۔ 84471 مربع میل پر بسنے والے سوا دو کڑور باشندگان جموں کشمیر کے عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ اجلاس میں برطانیہ کے لئے مرکزی کنویننگ کمیٹی کے ممبران اور برطانیہ بھر سے پارٹی کے سینئر رہنماوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں شرکاء نے بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے مبحوس چیئرمین محمد یاسین ملک کےخلاف ہندوستانی حکومت کی طرف سے قائم غیر قانونی، غیر اخلاقی اور بے بنیاد مقدمات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کے غیر مشروط خاتمےکا مطالبہ کیا گیا اور محمد یاسین ملک کی فوری رہائی پر زور دیا گیا ۔اس کے علاوہ مسئلہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال، اور برطانیہ میں تنظیم سازی کے متعلق اہم امور پر مشاورت کی گئی ۔ اجلاس میں بات کا اعادہ کیا گیا کہ تقسیم کشمیر کی کسی بھی سازش کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا اور اس کے لئے ہر دستیاب ذرائع کو استعمال کیا جائے گا ۔اجلاس میں ظفر خان، صابر گل، لطیف ملک، لیاقت لون، طارق شریف، راجہ علی اصغر ، مشتاق ملک، یوسف چوہدری، اعجاز ملک، راجہ سکندر خان، عقیل بٹ، صنور حسین، افتخار شریف، اسد محمود کیانی، سردار گلفراز خان، سردار جمیل، سردار نسیم اقبال، حفیظ خان، تنویر ملک، خان فاروق خان، سردار افتخار، جاوید عزیز، وقار رفیق، امجد نواز خان، ڈاکٹر اشتیاق، سعید چوہدری، سردار محمد علی، یاسر نوید اور سردار مشتاق خان نے بھی شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے