Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر,بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائی,مزید2نوجوانوں شہید

قابض فوجیوں نے نوجوانوں کو اننت ناگ کے علاقے کھانڈی پورہ میں تلاشی آپریشن کے دوران شہید کیا کمانڈرعبدالغنی خواجہ کی شہادت پرکیرالہ گنڈ میں ہڑتال، کانسٹیبل گاڑی تلے کچلا گیا، بھارتی اہلکار کی خودکشی

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران 2کشمیری نوجوانوں کوشہید کر دیا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو جنوبی ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں بھارتی فوج نے تلاشی مہم کے دوران فائرنگ کر کے دو نوجوانوں کو شہید کیا ، قصبے میں فوجی آپریشن جاری ہے ۔ علاوہ ازیں شمالی کشمیر میں البدر مجاہدین کے چیف کمانڈر عبدالغنی خواجہ کی شہادت کے بعد صورتحال کشیدہ ہے ۔ عبدالغنی خواجہ کے آبائی علاقے کیرالہ گنڈ میں جمعرات کو مسلسل دوسرے دن مکمل ہڑتال رہی ۔تمام دکانیں اور ادارے بند جبکہ علاقے میں آمدورفت معطل ہے ۔ بھارتی فوج نے شہید کی میت کو لواحقین کے حوالے نہیں کیا بلکہ بارہمولہ کے علاقے گانٹمولا میں واقع قبرستان میں سپرد خاک کردیا۔ دریں اثنا جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ علاقے میں جمعرات کی صبح نامعلوم گاڑی نے پولیس اہلکار پرویز احمد کو کچل دیا۔ بھارتی سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکار امرجوت نے ضلع بڈگام میں واقع فوجی کیمپ میں رائفل سے گولی مارکر خود کشی کر لی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے