Input your search keywords and press Enter.

پاکستان مسئلہ کشمیر پر پہل نہیں کرے گا، اب بھارت کو کرنا ہوگی، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 5 اگست کے واقعے کے بعد بھارت نے کشمیر میں جو کچھ کیا اس کے بعد پاکستان اس مسئلے کے حل کیلئے پہل نہیں کرے گا۔

اسلام آباد میں سیکیورٹی دائیلاگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ مسئلہ کشمیر کا حل صرف پاکستان نہیں بھارت کیلئے بھی فائدہ مند ہے، بھارت کشمیر یوں کو ان کا جائز حق دے یہ بھارت کیلئے اچھا ہوگا، تاہم اس مسئلے کے حل کیلئے بھارت کو پہلا قدم اٹھانا ہوگا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ کشمیر کا تنازعہ اگر مزاکرات سے حل ہوگیا تو اس سے خطہ بدل جائے گا مگر بھارت نے 5 اگست کے بعد سے جو کچھ کشمیر میں کیا اس کے بعد پاکستان مزاکرات کیلئے آگے نہیں بڑھ سکتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی میں ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات اہم حصہ ہیں، افغانستان میں امن کی امید بہت عرصے بعد نظر آئی ہے ، موجودہ امریکی انتظامیہ بھی اس معاملے کو اہمیت دے رہی ہے پاکستان کا کردار افغانستان میں امن کیلئے اہم رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی سلامتی سے متعلق بات ہونی چاہیے، بہت سی ایسی چیزیں ہیں جن پر پہلے کبھی سوچا نہیں گیا۔ عمران خان نے کہا کہ ہماری قوم فوڈ سیکیورٹی کا نہیں سوچ رہی حکومت اپریل کے مہینے میں فوڈ سیکیورٹی سے متعلق ایک جامع پلان سامنے لائے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ملک میں مالیاتی خسارے کے باعث روپے کی قدر میں کمی واقع ہوئی ، ملک میں آنےاور جانے والے ڈالرز میں بہت فرق ہوتا ہے ہماری ترجیح بھی چین کی طرح لوگوں کو غرب سے نکالنے کی ہونی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے