Input your search keywords and press Enter.

تقسیم کشمیر کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے، ڈاکٹر خالد

اسلام آباد(صباح نیوز) جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ کشمیری5لاکھ شہداء کی عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔شہدا کے لہو سے بے وفائی کرنے والے عبرت کا نشان بنیں گے ۔تقسیم کشمیر کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے۔بیس کیمپ کے عوام امانتدار ،دیانتدار اورتحریک آزادی پر دوٹوک موقف رکھنے والی قیادت منتخب کر کے اسمبلی میں بھیجے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ 73سال سے کشمیری پاکستان کی تکمیل بقاء اور سلامتی کی جنگ لڑرہے ہیں،کشمیری شہداء نے تاریخ ساز قربانیوں کی تاریخ رقم کی ہے، تقسیم کشمیر کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،جماعت اسلامی تحریک آزادی اور بیس کیمپ کی خوشحالی کے ایجنڈے کے ساتھ میدان عمل میں ہے قوم تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے واضح اور دوٹوک موقف رکھنے والوں کو اسمبلی میں بھیجیں تا کہ کشمیرکی آزادی کی منزل قریب اور خطہ خوشحالی کی جانب گامزن ہو۔ انہوں نے کہاکہ جس مقصد کے لیے ہمارے آباواجداد نے قربانیاں دے کر یہ خطہ آزاد کروایا تھا وہ مشن تشنہ تکمیل ہے ۔ا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے