Input your search keywords and press Enter.

مسئلہ کشمیر حل کرانے میں امریکہ کو کرد ار ادا کرنا ہوگا: شجاعت‘

لاہور مسلم لیگ (ق) کے صدر و سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، ایم این اے مونس الہٰی سے امریکی کانگرس کے ڈیمو کریٹ رہنما اور معروف بزنس مین مسٹر اینڈ مسز طاہر جاوید نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور سمیت دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید استوار کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر شاہد جاوید بھی موجود تھے۔ چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویز الٰہی اور مونس الہٰی نے طاہر جاوید کو تمغہ امتیاز ملنے پر مبارکباد دی۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کی معیشت کو سنبھالا دینے میں اپنا کردار بخوبی ادا کر رہے ہیں۔ امریکہ کی ترقی میں اوورسیز پاکستانیوں کا بڑا ہاتھ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج امریکی قانون ساز اداروں میں پاکستانی اپنا رول بخوبی اداکر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وبا نے امریکہ اور پاکستان سمیت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ خطے میں امن کے لیے اور کشمیر کا مسئلہ حل کروانے کے لیے امر یکہ کو اپنا رول ادا کرنا ہو گا۔ پاکستان بھارت تعلقات میں موجود کشیدگی ختم ہونے سے ہی خطے میں امن قائم ہو گا اور ہتھیاروں کی دوڑ کی بجائے ترقی اور معیشت کی دوڑ شروع ہو گی۔ ڈیموکریٹ رہنما چودھری طاہر جاوید نے کہا امریکی صدر جوبائیڈن پاکستان کے بارے میں مثبت خیالات رکھتے ہیں۔ امریکی کانگریس کے سینیٹر مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے