آسٹریا کی نامور مصنفہ جرمن نژاد جین ٹیلر (تمغہ پاکستان) نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق اور کشمیر یوںکے حق خودارادیت پر عملدرآمد انتہائی ضروری ہو چکا ہے ۔ معاشی طور پر ہندوستان زیادہ طاقتور ہے ، مغربی کمپنیوں کا معاشی طور پر ہندوستان میں حصہ ہے ۔ بہت ساری کشمیری خواتین عصمت دری اور بد سلوکی کا شکار ہو چکی ہیں ۔ایسا لگتا ہے کشمیری عوام کو تنہا چھوڑ دیا گیا ہے ۔ جس کی بنیادی وجہ ہے کہ دنیا اس مسئلے میں ملوث ہونا نہیں چاہتی ، یا اسے پاکستان اور باہمی مسئلہ کو دو طرفہ سمجھنا چاہتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ الطاف احمد بٹ سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں مسئلہ کشمیر پر کام کر رہی ہوں اور اسی وجہ سے لوگ اب پاکستان میں بھی مجھے جانتے ہیں۔
کشمیریوں کے حق خودارادیت پر عملدرآمد ضروری ہو چکا ،جین ٹیلر
