انقرہ سپیکرز کانفرنس میں تنازعہ کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر اتفاق۔ عالمی و علاقائی امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔ کانفرنس سے اسد قیصر کا خطابانقرہ ترکی میں ہونے والی چوتھی سپیکر کانفرنس میں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کی ضرورت پر اتفاق سے معلوم ہوتا ہے کہ عالمی سطح پر اس مسئلہ کے حل کیلئے آج بھی اقوام متحدہ کی قراردادوں کو ہی مؤثر گردانا جاتا ہے۔ علاقے میں امن کی بحالی کیلئے تنازعہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔ یہ مسئلہ دو ایٹمی ملکوں کے درمیان سب سے بڑا تنازعہ ہے جس کی وجہ سے برصغیر کا امن کسی بھی وقت برباد ہوسکتا ہے۔ عالمی برادری اس خوفناک صورتحال کے انجام سے بخوبی باخبر ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ بھارت کو آمادہ کیا جائے کہ وہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کی راہ نکالنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرے…
مسئلہ کشمیر کا حل علاقائی امن کی ضمانت ہے…
