Input your search keywords and press Enter.

ایشیاء میں امن اور ترقی کا راستہ کشمیر سے گزرتا ہے، بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ماہ گیارہ بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا،مشعال ملک

ایشیاء میں امن اور ترقی کا راستہ کشمیر سے گزرتا ہے، بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ماہ گیارہ بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا،مشعال ملک
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ ایشیاء میں امن اور ترقی کا راستہ کشمیر سے گزرتا ہے، بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ماہ گیارہ بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا،بھارتی فوج کی فائرنگ اور تشدد سے پچاس سے زائد کشمیر زخمی بھی ہوئے۔

جمعرات کو اپنے جاری بیان میں مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ 110 بے گناہ کشمیریوں کو گرفتار کیا،بھارتی فوج نے 12 گھروں کو بھی تباہ کیا،نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا جارہا ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی حکومت کشمیریوں کا قتل عام بند کرے،ایشیا میں امن اور ترقی کا راستہ کشمیر سے گزرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے