Input your search keywords and press Enter.

صدرنیشنل کانفرنس مقبوضہ کشمیر فاروق عبداللہ کورونا میں مبتلا، ہسپتال داخل

سرینگر(این این آئی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کو سرینگر کے صورہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فاروق عبداللہ کے بیٹے عمر عبداللہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ انہوں نے ڈاکٹروں کی ہدایت پر اپنے والد ہسپتال میں داخل کیا تاکہ وہاں انکی بہتر نگہداشت ہو سکے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں ہمدردی کے پیغامات بھیجنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ ذرائع ابلاغ کی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ فاروق عبداللہ کورونا کا شکار ہو گئے ہیں لہذا انہیں ہسپتال میں داخل کیاگیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے