Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر،مذموم بھارتی پالیسی کیخلاف کئی علاقوں میں پوسٹر چسپاں

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے کہاہے کہ بھارتی فوجی مقبوضہ علاقے میں تلاشی اور محاصرے کی نام نہاد کارروائیوں کے نام پر کشمیریوں کے قتل عام اوراملاک کی تباہی کا کھیل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے سرینگر سے جاری اپنے بیانات میں کہاکہ قابض بھارتی فوجی ان نام نہاد کارروائیوں کے دوران نہ صرف بے گناہ کشمیری نوجوانوں کوقتل کرتے ہیں بلکہ کیمیائی مواد سے گھروں کو بھی تباہ کر رہے ہیں۔ اس طرح کی ایک حالیہ کارروائی کے دوران جمعہ کو ضلع پلوامہ کے علاقے کاک پورہ میں تین نوجوانوں کو شہید اور متعد د مکانوں کو دھماکے سے اڑا دیاگیا تھا۔ فوجیوں نے بچوں اور خواتین کو بھی نہیں بخشا تھا۔ بیانات میں کہاگیا کہ یہ پر تشدد کارروائیاں اور چھاپے کشمیریوں کو ہراساں اور گرفتار کرنے کا صرف ایک بہانہ ہیں۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے سرینگرمیں ایک میڈیا انٹرویو میں جموں وکشمیر کے عوام کے خلاف بھارت کی یلغار کا مل کر مقابلہ کرنے کیلئے اتحاد کو فروغ دینے پر زوردیا ہے۔ انہوں نے واضح کیاکہ کشمیری عوام کے خلاف بھارتی حکومت کی غاصبانہ پالیسی کا مقابلہ کرنے کیلئے مل کر لڑنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ جموں وکشمیر فورم فار پیس اینڈ ٹیریٹوریل انٹیگرٹی نے جموں میں منعقدہ ایک اجلاس میں بھارت اور پاکستان پرزوردیا ہے کہ وہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کیلئے اقدامات کریں۔ ا جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوج کی کارروائیوں اور پکڑ دھکڑ اور قتل عام کی پالیسی کی شدید مذمت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے