Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے گزشتہ روز محاصرے کی آڑ میں5کشمیریوں کو شہید کردیا۔

قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں مظالم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئےمزید پانچ کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا۔

کشمیری نوجوانوں کو گزشتہ روز ضلع شوپیاں اور اسلام آباد میں محاصرے کی آڑ میں شہید کیا۔

بھارتی فوج نے گزشتہ ہفتے سے ان اضلاع کے مختلف علاقوں میں محاصرہ کررکھا ہے جبکہ جمعرات سے اب تک شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 12 ہوگئی۔

قابض انتظامیہ نے شوپیاں،کلگام اور اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر رکھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے