Input your search keywords and press Enter.

کشمیر میں جعلی مقابلوں میں شدت پر سخت تشویش ہے، ترجمان دفتر خارجہ

کلثوم ہرا

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا ہے کہ کشمیر میں جعلی مقابلوں میں شدت پر سخت تشویش ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے شوپیاں میں تین کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی قابض افواج نے 14 سالہ کم عمر لڑکے اور دسویں جماعت کے طالب علم کا جعلی سرچ آپریشن میں قتل کیا ہے، نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل اور شہداء کی باقیات دینے سے انکار کرنا غیر انسانی اور غیر اخلاقی ہے۔

زاہد حفیظ نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کرتا آیا ہے، جعلی مقابلوں میں شدت پر سخت تشویش ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں ،بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے