تحریک خواتین کی سر براہ زمرودہ حبےب کی قیادت میں انسانی حقوق کے عا لمی دن پر ایک پُر امن خاموش احتجاج کیا گیا۔ احتجاجیوں نے’ انسانی حقوق کے حوالے سے مختلف پلے کارڈس اپنے ہاتھوں میں لے رکھے تھے ۔ اس موقعے پر نامہ نگاروں سے بات کرتے زمردہ حبیب نے کہا کہ اس وقت جبکہ دنیا میں انسانی حقوق کی پاسداری کو یقینی اوربنیادی حقوق کو فعال بنانے کی کوشش ہورہی ہے یہاں کشمیر میں ہمارے پےدائشی حقوق کی نہ صرف پامالی ہورہی ہے بلکہ اُنہیں پاﺅں تلے روندا جا رہاہے۔ان کا کہناتھا کہ فرضی تصادم مےں معصوم لوگوں کا قتل عام ، زیر حراست ہلاکتےں،بلا جواز قید،عصمت ریزی،لوٹ مار،تاوان ،ظلم و تشددبرابر جاری ہے،بلا جواز گرفتاریوں کا سلسلہ تھمنے کا نام ہی نہیں لیتا ہے ۔
تحریک خواتین کشمیر کا بھی پریس کالونی میں احتجاج
