Input your search keywords and press Enter.

آزاد کشمیر بھر میں صحت کارڈ کی فراہمی کا آغاز ہو چکا ہے

میرپور میں صحت کارڑ کی تقسیم کے سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹر صحت سہولت کارڈ پاکستان ڈاکٹر گلزار احمد کی پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے میرپور ریسٹ ہاؤس میں تفصیلی ملاقات
اس موقع پر سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے صحت کارڈ کی فراہمی کے سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹر صحت سہولت کارڈ پاکستان ڈاکٹر گلزار احمد سے بریفنگ لی
سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اس موقع پر عوام میں صحت کارڑ تقسیم بھی کیے
سابق وزیر برقیات چوہدری ارشد حسین بھی اس موقع پر موجود تھے
پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ڈپٹی ڈائریکٹر صحت سہولت کارڈ پاکستان ڈاکٹر گلزار احمد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرپور سمیت آزاد کشمیر بھر میں صحت کارڑ کی فراہمی کا آغاز ہو چکا ہے عوام میں تیزی سے صحت کارڑ تقسیم ہو رہے ہیں صحت کارڈ کی فراہمی کو عوام کیلئے زیادہ سے زیادہ آسان بنایا جائے جہاں بھی لوگوں کو صحت کارڈ کی وصولی میں کوئی مشکل پیش آئے ہمیں اس بارے بتایا جائے صحت کارڈ کی فراہمی میں درپیش رکاوٹیں فوری طور پر حل ہوں گی
صحت کارڈ وزیراعظم عمران خان کا آزاد کشمیر کی عوام کے لیے بڑا تحفہ اور تاریخی کارنامہ ہے پنجاب اور سندھ میں صحت کارڑ صرف مستحق افراد کو دئیے جائیں گے مگر آزاد کشمیر میں بلا تخصیص ہر شخص کو صحت کارڈ فراہم کیا جا رہا ہے جس سے یہاں کوئی شخص لاعلاج نہیں رہے گا صحت کارڈ کے حامل افراد کے علاج کے لیے 350 ہسپتال ڈکلیئر ہو چکے ہیں جن افراد کے پاس یہ کارڑ ہو گا وہ 350 ہسپتالوں میں سے کسی بھی ہسپتال میں علاج کروا سکتا ہے
صحت کارڈ سے دس لاکھ تک علاج کی سہولت ملے گی میں وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنھوں نے آزاد کشمیر میں ہر شخص کو صحت کارڈ فراہم کیا ہے۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے