وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیر پر بھارتی قبضہ اور حریت رہنماؤں کے خلاف کالے قانون کے تحت مقدمات اقوام متحدہ کے قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
کشمیر میں 31 سال قبل بھارت فوج کی جانب سے کئیے گئے قتل عام میں حریت رہنما مولانا عمر فاروق اور خواجہ عبدالغنی لون کی شہادت کی برسی کے موقع پر ٹویٹ کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم تمام کشمیری شہدا کو جنہوں نےبھارت کے خلاف اپنی جنگ لڑتے ہوئے جانیں پیش کیں ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔بھارت کے کشمیر کے حوالے سے اقدامات اور کالے قانون کے تحت کشمیری رہنماوں پر مقدمے اور انکی گرفتاریاں اقوام متحدہ کے قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
