گورنر پنجاب چودھری سرور اور امر یکی کانگریس کی خاتون رکن ایڈی برنس جانسن کی ملاقات ہوئی
گورنر پنجاب چودھری سرور اور امر یکی کانگریس کی خاتون رکن ایڈی برنس جانسن کی ملاقات ہوئی،ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں امن کیلئے مسئلہ فلسطین اور کشمیر کو کل نہیں آج ہی حل کر ناہوگا، گورنرپنجاب نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ ان کی امریکی کانگریس کی خاتون رکن سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے اور امن کیلئے پاکستانی کوششوں کو سراہا۔ چودھری سرور کاکہناتھاکہ امر یکا، فلسطین اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کر ے ،بھارت اور اسرائیل انسانی حقوق کی بدتر ین خلاف ورزیاں کر رہے ہیں۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں افواج پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں۔ کانگریس رکن کا کہناتھاکہ افغان امن عمل میں پاکستانی کردار کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ معاشی ترقی اور استحکام کیلئے پاکستان سے مکمل تعاون کرینگے ۔ انہوں نے کورونا کیخلاف پاکستانی حکومت کے اقدامات کی تعریف کی۔
