Input your search keywords and press Enter.

پاک بھارت تعلقات میں بہتری، چین کردار ادا کو تیار  

چین نے کہا ہے کہ  پاکستان اور بھارت کے درمیان  مسئلہ کشمیر  خطے کے امن و استحکام کے لئے نقصان دہ ہی ہے ، عالمی برادری کشمیر کے  علاقے کی صورتحال پر توجہ دے  رہی ہے ، چین، پاک بھارت تعلقات کی بہتری کیلئے تعمیری  کردار  ادا کرنے پر تیار ہے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے  درمیان کشمیر میں کنٹرول لائن کے قریب تنازعات خطے کے امن و استحکام کے لئے نقصان دہ ہیں عالمی برادری کشمیر کے  علاقے کی صورتحال پر توجہ دے  رہی ہے ۔ پاکستان اور بھارت جنوبی ایشیا کے اہم ممالک  ہیں کشمیر میں  کنٹرول لائن کے قریب تنازعات نہ صرف دونوں ممالک کے استحکام و ترقی ، بلکہ خطے کے امن و استحکام  کے لئے نقصان دہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین متعلقہ فریقین کے درمیان  کشیدگی میں اضافے سے گریز کے لئے کوششوں کی توقع رکھتا ہے اور چین، پاکستان بھارت تعلقات کی بہتری کے لئے تعمیری  کردار  ادا کرنے پر تیار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے