صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ۔۔ مسلما ن ممالک اپنے معاشرت اور معیشت کو مضبوط بناکر عالمی برادری میں اپنا جائز مقام حاصل کرسکتے ہیں۔۔وہ منگل کو یہاں اقتصادی تعاون تنظیم کی پارلیمانی اسمبلی کی دوسری جنرل کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے مابین تعاون اور روابط کو فروغ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا
صدر مملکت نے ایکو ممالک سے کانفرنس میں شرکت کرنے والے مندوبین کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا۔۔ کہ یہ کانفرنس رکن ممالک کے مابین دوستی اور مل کر کام کرنے کے عزم کا ظاہر کرتا ہے۔صدرِ مملکت نے گزشتہ 60 سے 70 سالوں کے دوران مسلم اُمہ کو درپیش بڑے مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے کہا۔۔۔ کہ مسلمانوں کو دہشتگردی اور انتہا پسندی جیسے چیلنجز سے بہت نقصان پہنچا ہے۔۔۔ عالمی طاقتوں کی باہمی لڑائی کیساتھ ساتھ معاشرتی عدم برداشت سے بھی مسائل پیدا ہوئے ہیں۔۔۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں اسلام کی ایسی تصویر پیش کی گئی ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔۔ جبکہ فلسطین اور غیر قانونی بھارتی مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی جائز تحریکوں پر دہشتگردی کا لیبل لگایا گیا ہے۔صدر مملکت نے مزید کہاکہ مسلمان دنیا کو دیگر مسائل کیساتھ ساتھ اپنے خلاف تعصب کے معاملہ کو بھی اٹھانا چاہیے۔
