Input your search keywords and press Enter.

وزیراعظم عمران خان آج آزاد کشمیر میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج آزاد کشمیر کے شہر باغ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، عمران خان باغ کے بعد مظفرآباد، بھمبر اور میرپور بھی جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج آزادکشمیرکا دورہ کریں گے، جہاں وہ شہر باغ میں جلسہ عام سےخطاب کریں گے، اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی قائدین بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔وزیراعظم کے دورہ آزاد کشمیر کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما سردارتنویرالیاس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم مظفرآباد، بھمبر اور میرپور بھی جائیں گے، جہاں جلسوں سے خطاب کریں گے۔سردارتنویرالیاس کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی الیکشن جیت کر آزاد کشمیر میں ترقی کے نئے دورکا آغاز کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے