Input your search keywords and press Enter.

شاہ محمود کا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پر اقوام متحدہ کو خط

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری اور صدر سلامتی کونسل کو خط لکھ دیا۔

شاہ محمود کی جانب سے اقوام متحدہ جنرل سیکرٹری اور صدرسلامتی کونسل کو لکھے گئے خط میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی جارحیت اور انسانی حقو ق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سےمتعلق نہ کوئی یوٹرن لیا نہ لے گا، شاہ محمود
خیال رہے کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت پر گزشتہ ماہ ڈوزیئر کے ذریعے بھی اقوام متحدہ کی توجہ مبذول کرائی تھی۔

گزشتہ روز لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف یوم سیاہ منایا تھا۔

اس دوران مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال رہی اور بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی کیےگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے