Input your search keywords and press Enter.

عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے، مریم ادریس

سماجی وانسانی حقوق کی کارکن مریم ادریس کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے آئے دن بھارت کی ریاستی دہشت گردی بڑھتی جا رہی ہے جس کو روکنا ہو گا پچھلے ماہ  متعدد نوجوانوں کو بدترین ظلم وستم کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا گیا، عالمی برادری گونگی، بہری اور اندھی نہ بنے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ ہمیں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی آواز بننا اور عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنا ہو گا تاکہ بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کیا جا سکے، شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی انشااللہ کشمیر جلد آزاد ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے