Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج میں اضافہ، پاکستان کو تشویش

 ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی افواج کے 5500اضافی دستوں کی حالیہ تعیناتی پر پاکستان کو گہری تشویش ہے۔ جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ دنیا کے سب سے زیادہ فوج زدہ علاقے غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں ان اضافی دستوں کی تعیناتی سے کشمیری عوام پر جبرواستبداد اور مظالم میں مزید اضافہ ہوگا جہاں پہلے سے ہی 9 لاکھ سے زائد قابض فوج موجود ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے